وزیراعظم عمران خان قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوگئے۔وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔قطری سفیر صقر بن مبارک کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔وزیراعظم اس دورے کے دوران پاکستانی افرادی قوت کو قطر بھیجنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم قطری قیادت کو پاکستان میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دیں گے،دورہ کے اس حوالے سے قطری سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔قطری سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ان کے مطابق عمران خان، قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار تاریخی تعلقات ہیں۔صقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے، پاکستان اور قطر کے مابین معاشی و توانائی شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔قطری سفیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ قطر دوطرفہ تعاون کے فروغ، تعاون کی نئی راہیں متعین کرے گا۔پاکستان قطر سے ایل این جی کے نرخ پر نظر ثانی کی درخواست کرے گا جبکہ افرادی قوت کے سلسلے میں قطری حکام سے بات کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ قطر میں ہونے والاے ورلڈ کپ کے لیے ہاکستان ٹرین افراد دینے کا خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اورقطری حکام کیدرمیان طالبان مذاکرات پربات چیت ہوگی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے بھی ہوں گے
وزیراعظم قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ روانہ
Jan 21, 2019 | 20:37