دنیا بھر میں پھیلے مسلم لیگ ن اوورسیز کے درمیان پل کا کردار  کر رہے اور تمام تنظیموں سے انٹر لنک ہیں۔بیرسٹر امجد ملک

Jul 21, 2025 | 15:23

مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے  وقت) بیرسٹر امجد ملک   سنیر نائب صدر وچیف کوآرڈنیٹر  پاکستان مسلم لیگ ن  اوورسیز انٹرنیشل آفیئرز  دنیا بھر میں پھیلے مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹر کے درمیان پل کا کردار  کر رہے ہیں اور تمام تنظیموں سے انٹر لنک ھیں۔  ان خیالات کا اظہار کرتے ھوئے جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے مزید کہا بیرسٹر امجد ملک تنظیمی ،سیاسی اور بحثیت وائس چیرمین اوورسیز پاکستان کمپلین سیل پنجاب  سے دنیا بھر کے پاکستانیوں کے مسائل کا ادارک رکھتے ھوئے  انکی شکایات کا قانونی طریقے سے متعلقہ محکموں کےمعاملات کی گھتی سلجھانے کے لئے
ڈیجیٹل کمپلین سیل کے ساتھ براہ راست ایک کیبورڈ کے بٹن کی کلک کی دوری پرہیں اور  زوم میٹنگ پر   متواتر مختلف ایشو پر تمام اوورسیز جیپڑ سے رائے ،تجویز اور ان پر عملدرامد کے لئے اپنی لیگل ٹیم اور متعلقہ اداروں کو  بھی ساتھ منسلک رکھتے ھیں۔ اوورسیز کے مسلم لیگ ن  یوتھ ونگز  کی بابت  نئی ھدایات کےمطابق صدر  پاکستان مسلم لیگ  میاں محمد نواز شریف کی ھدایات پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن  اوورسیز انٹرنیشنل آفیئر محمد اسحاق ڈار کےتابع ایک چھتری تھلے سب   ونگز کو اکھٹے اور نگرانی میں چلانے کی ھدایات ملی ھیں 
اور جو یوتھ  ونگز کسی اور کےنوٹیفکشن یا خود ساختہ بنے تھے سب ڈی نوٹئفایڈ ھوگئے اور اگلے نوٹیفکیشن تک جو  محترم اسحاق ڈار کےزیر دستخطی بنے تھے اپنی مدت تک کام جاری رکھیں گئے
اگر اوورسیز یوتھ کےجن دوستوں کو اگر کوئی شکوہ شکایت ھے تو اس کےلئے ایک ضابطہ اخلاقی اورمنشور اور ائین کےتحت مروجہ طریقہ ھے جہاں وھاں مطالبات شکایات یا باھمی گفتو شنید ھے معاملات حل کروائیں یا وفد کی صورت میں  میاں محمد نواز شریف اور محمد اسحاق ڈار سے ایک نشست کا اھتمام کر کے اپنی رائے دےسکتے ھیں 
اور بیئرسٹر امجد ملک صاحب  بھی پارٹی کےآئین کی ھدایات اور باہمی مشاورت سے فیصلے کرتے ھیں اگر کسی کو پھر اپنا موقف پیش کرنا ھے  ایک نشست کا اہتمام کجیئے اور مختلف جرائد رسائل پر عہدے سے سبکدوش جیسے مطالبات کرنےکا کوئی جواز نہیں ھے

مزیدخبریں