مدینہ منورہ ۔ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کی قیادت عمران خان سے مخلص نہیں یہ صرف سیٹوں کی بندر بانٹ کے لئے اتحادی حکومت سے اتحاد او ر مشترکہ امیدوار کیلئے ہاتھ ملا لیا۔ان خیالات کا اظہار ملک منظور حسین اعوان مرکزی جنرل سیکریڑی و مہر عبدالخالق لک جنرل سیکریڑی جدہ ریجن پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی رھائی کے لئے حکومت سے مزاکرات کرنے کو تیار نہی ھے۔ اس سے ثابت ھوتا ھے عمران خان کو جیل میں رکھ کر اپنی سیاست اور سیاسی مفادات سے مستفید ھو رھے ھیں اور تحریک انصاف کہ نظریاتی اور مفاداتی گروپ ایک دوسرے کہ خلاف متحارب گروپ بن کر ورکروں کو تحریک اجتجاج بطور چارہ استعمال کر رھے ھیں اور ملک کا امن و امان خراب کرتے ھیں۔
پی ٹی آئی کی قیادت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص نہیں،صرف سیٹوں کی بندربانٹ کے لئے اتحادی حکومت سے ہاتھ ملا لیا۔مسلم لیگ ن سعودیہ
Jul 21, 2025 | 16:37