کے پی اسمبلی میں 7 جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے 4 اور اپوزیشن کے تین سینیٹرز کامیاب ہوئے ہیں۔ مراد سعید جنرل نشست پر 26 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نور الحق قادری جنرل نشست پر منتخب ہوگئے۔ فیصل جاوید نے 22، مرزا محمد آفریدی نے 21 اور نور الحق قادری نے بھی 21 ووٹ لیے۔ خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی، دلاور خان کامیاب ہوئے، اعظم سواتی نے 89 اور جے یو آئی کے دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کیے۔ اپوزیشن کے مولانا عطا الحق 18، طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔ کے پی سے خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار روبینہ ناز 89 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، خواتین کی دوسری نشست پر پی پی کی روبینہ خالد 52 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کامیاب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل نشستوں پر پارٹی ووٹ کسی اور کو کاسٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 144 ووٹوں میں سے ایک خالی تھا دو مسترد ہوئے ہیں، اپوزیشن کو 53 ووٹ پڑے ہیں جتنی ان کی تعداد تھی۔ علی امین نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارا ایک ووٹ اپوزیشن کو ملا ہے، تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا میں کامیابی ملی ہے، ثابت ہوا کہ ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے ہیں۔
سینیٹ الیکشن، کے پی اسمبلی میں تمام 11 نشستوں کے نتائج آگئے
Jul 21, 2025 | 21:31