سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کااجلاس چیئرمین حافظ حمد اللہ کی زیرصدارت ہوا،جس میں ماڈل اور سنگر قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی کےساتھ سلفیوں کے تذکرے بھی زبان زد عام پر رہے،،چئیر مین کمیٹی حافظ حمد اللہ نے ازراہ مزاح رائے طلب کر لی،،کہ کیوں نہ قندیل بلوچ کو بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیا جائے،،سلفیاں بنوانے والے مفتی عبدالقوی بھی تو اس کمیٹی کے رکن ہیں،اس سے قبل اجلاس میں کمیٹی اراکین نے رویت ہلال کمیٹی کی قانونی اور آئینی حیثیت نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا،،چئیر مین کمیٹی کا کہنا تھا،،کہ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی قانونی و آئنینی حیثیت نہیں ہےتو لوگ اس کے فیصلوں کو تسلیم کیسےکریں گے،،چئیر مین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کمیٹئی کا فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف کاروائی کے لیےقانون سازی کی جائے،جب کہ اراکین کی تقرری کا میعار طے کیا جائے،کمیٹی نے وزیر مذہبی امور کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی پر قانون سازی کے لئے صوبوں سے رابطے کی ہدایت بھی کردی،
قندیل بلوچ کےمفتی عبدالقوی کےساتھ سلفیوں کا تذکرہ سینیٹ کی قائمہ مذہبی امورمیں بھی ہونےلگا
Jun 21, 2016 | 17:47