فرانس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی کےوالد مرحوم کی برسی پر قرآن خوانی کی محفل

Jun 21, 2016 | 17:57

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) رمضان المبارک کے مہینے میں پاکستانی کمیونٹی میں دعوت افطار کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستانی خواتین بھی دعوت افطار کے بہانے مل بیٹھنے کا بہانہ ڈھونڈ نکالتی ہیں۔ سیاسی وسماجی معروف شخصیت اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما متحرمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ نے مقامی مسجد میں اپنے مرحوم والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی ایک محفل اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ محترمہ آصفہ ہاشمی کے والد صاحب کی برسی کے حوالے سے قرآن خوانی اور دعائے خیر بھی کی گئی اور اس محفل میں رمضان مبارک کی فضیلت پر روشنی بھی ڈالی گئی ۔ قرآن خوانی کی اس محفل میں بہت سی ممتاز خواتین نے شرکت کی جس میں مشہورشاعرہ اور کالم نگار ممتاز ملک صاحبہ پی ٹی ای کی سنیر رہنما اور نعت خوان شاہدہ امجد پی ٹی ای کشمیر ونگ کی شہلا رضوی سویرا نیوز کی ریزیڈیٹ ایڈیڑ شبانہ چوہدری پی ٹی آئی کی سینئر رہنما محترمہ صائمہ بابری ، صومیہ بابری ، روبینا عارف ، ہر دل عزیز شخصیت عالیہ پاشا، راشدہ انیلا اور خاتون صحافی ناصرہ خان نے بھی شرکت کی۔ افطار ڈنر کے بعد آصفہ ہاشمی نے خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل سے تمام خواتین کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اپنی گھریلو مصروفیات سے وقت نکالااور اس تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں