ایف آئی اے حکام کے مطابق آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے مبینہ طورپرجعلی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، ایگزیکٹ کمپنی کے چھے افسران کراچی میں ایف آئی اے کے دفترمیں پہنچے اوراپنا بیان ریکارڈ کرایا ،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونیوالے والوں میں کرنل ریٹائرجمیل احمد، کرنل ریٹائرمحمد یونس،عابد خان،امجد ،حسنین الرحمان اورسجاد حیدر شامل ہیں ،ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کمپنی کے افسران کی طلبی کیلئے گزشتہ روز نوٹسز جاری کیے تھے ،دوسری جانب ایگزیکٹ کے دفاتر سے قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز کا فرانزک ٹیسٹ بھی جاری ہے،، ایف آئی اے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی سے ڈگریاں حاصل کرنے یا اس ادارے سے وابستہ رہنے والے افراد ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسے رابطہ کریں۔