جعلی ڈگری سکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے 6افسران ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کےسامنے پیش ہوگئے
ایف آئی اے حکام کے مطابق آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے مبینہ طورپرجعلی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، ایگزیکٹ کمپنی کے چھے افسران کراچی میں ایف آئی اے کے دفترمیں پہنچے اوراپنا بیان ریکارڈ کرایا ،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونیوالے والوں میں کرنل ریٹائرجمیل احمد، کرنل ریٹائرمحمد یونس،عابد خان،امجد ،حسنین الرحمان اورسجاد حیدر شامل ہیں ،ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کمپنی کے افسران کی طلبی کیلئے گزشتہ روز نوٹسز جاری کیے تھے ،دوسری جانب ایگزیکٹ کے دفاتر سے قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز کا فرانزک ٹیسٹ بھی جاری ہے،، ایف آئی اے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی سے ڈگریاں حاصل کرنے یا اس ادارے سے وابستہ رہنے والے افراد ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسے رابطہ کریں۔