لیبیا کے دو شہروں میں متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور40س زخمی
مشرقی شہر بن غازی میں فوج اور مذہبی جہادی گروپوں پر مشتمل مجلس الشوریٰ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی،،لڑائی کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے،بن غازی میں گذشتہ برس مذہبی گروپوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متعدد سرکاری عمارتوں کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔