پولیس ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو آج ہی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرے گی، ذرائع

Oct 21, 2018 | 11:02

اسلام آباد: بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیاذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امریکا میں ڈاکٹر رہی ہیں اور حال ہی میں وطن واپس آئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز پولیس اہلکار کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،خاتون کےخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرشہلا بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو جانا چاہتی تھی،روکنے پرخاتون نے اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو آج ہی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
 
 

مزیدخبریں