معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہی کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا،سینیٹررحمان ملک

Oct 21, 2018 | 19:22

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں رحمان ملک کاکہنا ہے کہ اسوقت پاکستان تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے،معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہی کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا،ملک کی موجودہ معاشی بدحالی گزشتہ کچھ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے،الزام تراشی کی بجائے ملکر ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا،رحمان ملک نے کہا کہ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کی جائے،پاکستانی بینکوں کی ایک قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے جو بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی بوجھ اٹھائے، قومی کنسورشیم ملک کے قرضے کا ایک چوتھائی حصہ آسان شرائط پر ادا کریں،پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر بیرونی قرضوں کا نصف چین کو فروخت کیا جائے، چین کیساتھ قرضہ واپسی آسان اقساط اور ممکن ہو بلا سود پر طے کی جائے، خط میں رحمان ملک نے کہا کہ چین کیساتھ ادائیگی میں پہلے پانج سال کی چھوٹ حاصل کی جائے،بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے انکی شراکت سے ایک علیحدہ بینک تشکیل دیا جائے،بینک میں بیرون ملک پاکستانیوں کو 80 فیصد سے زائد شئیر فروخت کی جائے،معدنیات کی دریافت کیلئے قومی دریافتی ادرہ برائے معدنیات تشکیل دیا جائے،رحمان ملک نے کہا کہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم چین سے قرضوں کے اتارنے پر بات کریں،مالی پالیسی، اندرونی سیکیورٹی پالیسی اور فارن پالیسی پر سفارشات کیلئے علیحدہ علیحدہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،امن و امان کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کا ازسرنو جائزہ لیں،ملک میں بہتر امن و امان کی صورتحال بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف لائے گی۔

مزیدخبریں