امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایجنسی پر پابندی لگانے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا،
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے،
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی فوجی ادارے نے روس سے ایس یو پچیس فائٹر جیٹ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس فورہنڈرڈ میزائل خریدے۔امریکا نے مزید تینتیس روسی شہری بلیک لسٹ کردئیے۔ جن میں روسی خفیہ ایجنسی جی آر یو کے سربراہ اور ان کے نائب بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سے چینی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان پابندیوں کو ختم کرے یا نتائج کے لیے تیار رہے،
امریکی انتظامیہ نےروسی فوج کےمزید 33 افراداور کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا، خبرایجنسی
Sep 21, 2018 | 09:40