بھارت ایک بارپھرمکرگیا ،مذاکرات کی حامی بھرنے کے بعد بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی،، بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی،،بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں کریں گی،،پاکستان کے ساتھ مذاکرات پربعد میں غورکیا جائے گا،،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویزپیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کرلیا تھا،،دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ستائیس ستمبرکونیویارک میں ملاقات طے پائی تھی لیکن اب بھارتی میڈیا نے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات منسوخ کردی گئی ہے،،امریکا نے بھی پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کوخوش آئند قراردیا تھا
بھارت ایک بارپھرمذاکرات سے بھاگ گیا، بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی
Sep 21, 2018 | 18:17