افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سمیت کئی مخالفین وادی پنجشیر پہنچ گئے تھے۔اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کا خطرہ تھا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد شاہ نے بھی جنگ کی تیاری شروع کردی تھی اور امریکا سے بھی مدد طلب کی تھی۔تاہم اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق احمد مسعود اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جنگ نہیں امن، احمد مسعود نے طالبان سے صلح کر لی
Aug 22, 2021 | 01:43