پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی خدمت عمران خان وزیراعظم کی کر رہے ہیں انہیں تمغہ ضرور ملنا چاہیے،کیونکہ اتنی خدمت تو خواجہ آصف اور چودھری نثار بھی نہیں کرتے، انہوں نے کہاکہ صوبائی خود مختاری کی بات ہم نے کی،فاٹا میں سہی انداز میں مردم شماری کرائی جائے اورایک آئینی پیکج دیا جائے جس میں صوبائی کابینہ میں فاٹا کے وزرا کا کوٹہ رکھا جائے, اسفندیار ولی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ کےپیسےہی نہیں بلکہ سپیشل گرانٹ دی جائے, انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے کئے وہ پورے نہیں ہو رہے۔ میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا جو وفا نہ ہوا اور انہیں جدہ پہنچا دیا گیا،اب ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہوا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی
خواجہ آصف اورچودھری نثارسےزیادہ عمران خان نواز شریف کے خدمت گار ہیں,اسفندیار ولی
Jan 22, 2017 | 21:18