مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) — پاک فوج کے معرکہ حق (بنیان المرصوص) کے فاتح اور کمانڈر 15 ڈویژن سیالکوٹ، جناب میجر جنرل عمران بابر خاں، سعودی عرب کے ممتاز کاروباری شخصیت ملک منظور حسین اعوان کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے۔ مدینہ منورہ آمد پر انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور سرکارِ دو عالم ﷺ پر عقیدت و محبت کے ساتھ درود و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد مدینہ کے ممتاز عالم دین الشیخ خالد کے گھر خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں فلسفہ اسلام اور مدینہ منورہ کی روحانی فضیلت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ الشیخ خالد نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ پیش کیا۔ اس ملاقات میں مدینہ کی خوبصورت یادوں کو تازہ کیا گیا اور معزز مہمانوں کو مدینہ کے تبرکات اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین کاشف نواز رندھاوا کے فرزند رانا زوہیب علی خان، بلال گھمن اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
میجر جنرل عمران بابر خاں کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسولﷺ پر حاضری اور ممتاز علماء و شخصیات سے ملاقات
Jul 22, 2025 | 17:27