وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔

Aug 23, 2018 | 11:52

حالیہ عام انتخابات میں فواد چوہدری، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقےلدھڑ پہنچے۔ آبائی علاقے پہنچنے پر فواد چوہدری کو مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو مالیت کے ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔ فواد چوہدری کی ڈالروں کا ہار پہنے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

مزیدخبریں