پاکستان کے خلاف آبی جارحیت خود بھارت کے گلے پڑ گئی

Aug 23, 2019 | 18:58

 بھارتی پنجاب میں قائم کردہ ہریکے بیراج کا بند ٹوٹنے سے اس کے کئی دیہی علاقے زیرِ آب گئے جس کی وجہ سے پاکستان میں عارضی طور پر سیلاب کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے آگے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے لائن آف کنڑول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاکستان پر آبی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ دنوں انتہا پسند بھارتی حکومت نے لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائےستلج کے کنارے سےلوگوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں