چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Feb 23, 2018 | 12:18

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن،خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،کشمیراور فاٹا میں کہیں کہیں،جبکہ ملتان ،ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی، بگروٹ پانچ، گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو اور کالام میں درجہ حرارت منفی چار، گوپس،استور میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں