ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کے بعد بھارت نے ایک اور جارحانہ وار کردیا۔ربڑ ڈیم ٹیکنالوجی سے دریائے جہلم کا پانی روک دیا۔بھارت نے ربڑ ڈیم ٹیکنالوجی کی مدد سے دریائے جہلم کا پانی روک دیا ہے جس سے پنجاب میں تیرہ لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔انڈس واٹر کمشنر سویا رہا اور بھارت ایک بار پھر کام دکھا گیا۔بھارت نے دریائے جہلم پر وولر بیراج کے قریب ربڑ ڈیم تعمیر کرلیا۔پنجاب حکومت نے بھارتی سازش بے نقاب کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر کو خط لکھ کر معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی درخواست کردی۔دریائے جہلم کی بندش سے منگلا ڈیم مکمل طور پر خالی ہوگیا۔جنوبی پنجاب کے لیے چشمہ جہلم لنک کنال کھول دی گئی ہے جبکہ چشمہ جہلم لنک کنال کو تربیلا ڈیم سے پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت کی آبی جارحیت' ربڑڈیم ٹیکنالوجی سے دریائے جہلم کا پانی روک دیا۔
Feb 23, 2018 | 15:46