تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیداور 3470 میگاواٹ سے کم ہو گئی۔

Feb 23, 2018 | 17:42

تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیداور 3470 میگاواٹ سے کم ہو گئی بارشوں کی کمی اور پانی کی آمد کم بجلی کی پیداور متاثر لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا خدشہ تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیداوا ر630 میگا واٹ رہ گئی تربیلہ ڈیم کے چودہ میں سے 5 یونٹ بند کر دیے گے جبکہ تربیلہ ڈیم کی نو پیداواری ٹربائیزیونٹ میں سے , 630 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے تربیلا ڈیم میں جمعہ کے روز تک کے اعدا د وشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 10200کیوسک ہے جبکہ تربیلہ ڈیم سے پانی کا اخراج 40000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے تربیلہ ڈیم میں واٹر لیول 1400 فٹ ہو گیا ہے جبکہ تربیلہ ڈیم کا فل لیول 1550فٹ ہے اور تربیلہ ڈیم کا واٹر لیول150 فٹ کم ہو گیا اس ضمن میں ڈیم زرائع نے بتا یا ہے کہ بارشوں کی کمی کی وجہ سے پانی کی آمد میں مزید کمی واقع ہو گی جس سے بجلی رسد طلب میں کمی سامنے آئے گی بجلی کمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گا گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑے گا زرائع نے بتایا ہے کہ ڈیم کے چھوتھے توسیع منصوبے پر بھی کام آخری مراحل میں داخل ہے جلد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے افتتاح بھی متوقع ہے تاہم ڈیم انتظامیہ من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے ساتھ پر موقع پر اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لیے کوشاں رہتی ہے جس سے مقامی شہریوں اور صحافیوں میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے

مزیدخبریں