دفتر خارجہ :افغانستان کے حامد کرزئی انٹر نیشنل ائرپورٹ کے باہردہشت گردی کی شدید مذمت

Jul 23, 2018 | 14:06

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان افغانستان کے حامد کرزئی انٹر نیشنل ائرپورٹ کے باہر ہونے والے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے،،، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں کئی نہتے افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے،،، ہم جاں بحق ہونے والوں کے عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں،،، غم کی اس گھڑی میں وہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں،،، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی عفریت کے خاتمہ کے لئے اس کی تمام اشکال اور توضیحات کی مذمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے

مزیدخبریں