یونانی شہریوں نے اسرائیلیوں کے بحری جہاز کو واپسی پر مجبور پر دیا

Jul 23, 2025 | 12:27

یونانی شہریوں نے اسرائیلیوں کے بحری جہاز کو واپسی پر مجبور کر دیا۔ یونان کے جزیرے سیروس (Syros) کے شہریوں نے اسرائیلی سیاحوں کو "مانو میریٹائم" (Mano Maritime) کروز شپ سے اترنے سے روک دیا جس کی وجہ سے وہ بندرگاہ پر پھنس گئے۔ اب یہ جہاز سیاحوں سمیت بندرگاہ چھوڑ کر قبرص کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ مقامی شہریوں کا ردعمل دیکھ کر جہاز پر سوار صہیونیوں نے اپنی نفرت انگیز ذہنیت اور واضح کر دی اور ''تمہارا گائوں جل جائے''گاتے رہے۔ یونانی حکومت نے مقامی لوگوں کے ممکنہ ردعمل سے اسرائیلیوں کو بچانے کے لیے جزیرے پر ٹریفک اور پارکنگ کی پابندیاں لگائیںلیکن یہ تدبیر کارگرثابت نہ ہوئی۔

مزیدخبریں