مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ کے صاحبزادے طلال جاوید بٹ کی شادی بخیروخوبی انجام پا گئی۔ بارات مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئی، جہاں دلہن یاسمین جہانگیر کے والد محمد جہانگیر عبدالغنی اور دیگر عزیز و اقارب نے پرتپاک استقبال کیا۔ دلہا طلال جاوید بٹ، جو مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی مجلسِ عاملہ کے رکن ہیں، کی پیدائش مدینہ منورہ میں ہوئی، جبکہ دلہن یاسمین جہانگیر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں اور وہ حافظہ قرآن ہیں، جنہوں نے حفظ مسجد الحرام، مکہ مکرمہ سے مکمل کیا۔ اس بابرکت تقریب میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے تنظیمی عہدیداران، طلال بٹ کے رشتہ داروں اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ جرمنی سے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد عمران جنجوعہ اپنی فیملی کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام ملک منظور حسین اعوان (مرکزی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب)، مہر عبدالخالق لک (جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن جدہ ریجن) کی نیابت زبیر، عماد، اور مسعود اویس نے کی۔ تقریب میں مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ ظفر اقبال، صدر مسلم لیگ ن مکہ مکرمہ سردار صدیق امین، راحیل شہزاد (طائف)، ڈپٹی ویمن ہیڈ مسلم لیگ ن سعودی عرب ماریہ صدیقی اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔
جاوید اقبال بٹ کے صاحبزادے طلال جاوید بٹ کی شادی بخیر و خوبی مکمل، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنماؤں اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت
Jul 23, 2025 | 21:59