کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہید امجد صابری منوں مٹی تلے چلے گئے

Jun 23, 2016 | 14:42

امجد صابری کی میت چھیپا سرد خانے سے ایمبولنس کے ذریعے گھر منتقل کی گئی. جیسے ہی جسد خاکی گھر کی حدود کے قریب پہنچی علاقے میں کہرام مچ گیا. فضا آٓہوں اور سسکیوں سے گونج اُٹھی. اہلخانہ عزیز و اقارب غم سے نڈھال، دھاڑیں مار مار کرروتے رہے۔امجد صابری کی نماز جنازہ لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے ادا کی گئی. پاک پتن کے گدی نشین مولانا احمد دیوان مسعود نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی. شہید کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، فنکاروں، کرکٹرز اور میڈیا پرسنز کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ شہید امجد صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری بھی جنازے میں شرکت کیلئے لندن سے کراچی پہنچے.امجد صابری کو ہزاروں سوگواروں نے سفر آخرت پر روانہ کیا. ان کی قبر پاپوش نگر قبرستان میں والد غلام فرید صابری کے پہلو میں بنائی گئی. امجد صابری کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے. قبرستان میں بھی رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی .

مزیدخبریں