مظفرگڑھ کے امیدوارمیاں محمدحسین مناشیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی ملک میں سب سے زیادہ اثاثے ظاہرکردئیے ۔مناشیخ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 270 سے آزاد امیدوارہیں ،مناشیخ کے کاغذات میں ظاہرکردہ اثاثوں کی مالیت چارکھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے، کاغذات نامزدگی کیمطابق مناشیخ نے کھربوں روپے کے اثاثوں پرایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔آزاد امیدوارمیاں محمدحسین مناشیخ کا کہنا تھا کہ تحصیل مظفرگڑھ میں ان کی ملکیتی 5 مواضعات لانگ ملانہ،تلیری،چک تلیری،لٹکراں اورمظفرگڑھ شہرپربااثرافراد نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور قبضہ کیاگیاتھا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 88 سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔مناشیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 مواضعات کی زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے اورپانچوں قیمتی مواضعات پرقبضے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
آزاد امیدوار نے کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کرکے سب کو حیران کردیا
Jun 23, 2018 | 22:31