مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، مریم نواز کی جانب سے ایک بار پھر اپنے قومی اسمبلی کے حلقے کو تبدیل کردیا گیا، جمعے کے روز مسلم لیگ نون نے مریم نواز کے این اے ایک سو ستائیس سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حتمی فہرست میں ایک بار پھر مریم نواز کو این اے ایک سو پچیس سے ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف این اے 132سے الیکشن لڑیں گے، این اے128 سے روحیل اصغر، 129سے ایازصادق ن لیگ کے امیدوارہونگے، این اے 130سےخواجہ احمدحسان امیدوار ہونگے، پی پی 173 سے مریم نواز الیکشن لڑیں گی، این اے 126 سےمہر اشتیاق، 127سے پرویز ملک ن لیگ کے امیدوار ہوں گے ، این اے 123 سے ملک ریاض، 124 سے حمزہ شہباز الیکشن لڑیں گے، این اے 131 سے عمران خان کا مقابلہ سعد رفیق کریں گے، این اے 136 سے افضل کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، این اے 134 سے رانا مبشر اقبال،135سےسیف کھوکھر، این اے 136 سے افضل کھوکھرکوٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 133 سے وحید عالم خان ن لیگ کےامیدوار ہوں گے، دوسری طرف این اے 57 سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 55اٹک سے شیخ آفتاب کوسیاسی میدان میں اتارا گیا، این اے 58 گوجرخان سےراجہ جاوید اخلاص ن لیگ کے امیدوار ہونگے، این اے 60 سےشیخ رشید کےمقابلےمیں حنیف عباسی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 62 پرن لیگ کے دانیال چودھری شیخ رشید کا مقابلہ کریں گے، این اے 61 سےملک ابرار، این اے 56 پنڈی گھیپ سے ملک سہیل کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق پی پی 168 سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 132 سےشہبازشریف الیکشن لڑیں گے، شہبازشریف پی پی 164اور پی پی 165 سےبھی الیکشن لڑیں گے، این اے 95میانوالی میں عمران خان کےمدمقابل عبیداللہ شادی خیل کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 96 میانوالی سے عمیرحیات روکھڑی ن لیگ کے امیدوار ہونگے، این اے 87حافظ آباد سے سائرہ افضل تارڑ اور این اے 84 سے اظہرقیوم نامزد امیدوار ہیں۔
انتخابات 2018 : مسلم لیگ ن نےامیدوارو ں کی حتمی فہرست جاری کردی
Jun 23, 2018 | 23:51