ویسے تو آئی سی سی کرکٹ کے بڑے بڑے مقابلوں میں تصفیہ کراتی نظر آتی ہے لیکن ایک حیران کن منظراس وقت دیکھنےمیں آیاجب آئی سی سی پاکستان کے مقامی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں کود پڑی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ مقامی گراؤنڈ میں میچ جاری تھا۔ باؤلر نے گیند کرائی جو بلے باز کے کپڑوں سے لگ کرتھوڑا آگے گئی اور پھر گھوم کر وکٹوں کو جا لگی۔ اس پر ایک پاکستانی شائق کرکٹ نے ویڈیو آئی سی سی کو بھیج دی اور سوال کیا کہ کیا اس طرح آؤٹ ہوتا ہے۔ اس پر آئی سی سی نے ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا کہ بدقسمتی سے قانون نمبر32.1کے تحت یہ آؤٹ ہے۔ پاکستانی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک عام سے پاکستانی کرکٹ میچ کا فیصلہ آئی سی سی تک پہنچ گیا۔
May 23, 2018 | 14:52