افغان صدر نے پاکستان سے جانے والے تجارتی ٹرکوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

Oct 23, 2017 | 13:38

افغان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے، اعلامیے کے مطابق پابندی کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے ختم ہونے کے بعد کیا گیا، افغان وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سے آنے والا سامان افغان ٹرکوں پر ہی لایا جائے گا،،، پاکستانی ٹرک سرحد پر افغان ٹرکوں میں سامان منتقل کریں گے، پابندی کے بعدچمن اور طورخم بارڈر پر دونوں اطراف ٹرکوں کی لائیں لگی ہیں، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے حکومت سے معاملے کو جلد سلجھانے کا مطالبہ کیا ہے

مزیدخبریں