ناروے کے اس ہیرو نے انیس سو تینتالیس میں ناروے کے جنوبی علاقے ٹیلی مارک میں ایک خفیہ مشن کی قیادت کی، نازیوں کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کر کے اس کے اہم حصے کو تباہ کیا۔ جس کے بعد جرمنی کی ایٹمی طاقت بننے کی خواہش کو دھچکا لگا۔ اگر ہٹلر کو انیس سو پینتالیس میں شکست نہ ہوتی اور ایٹمی پلانٹ تباہ نہ ہوتا تو نازیوں کے ایٹم بم نیویارک یا لندن پر گرا دیے جاتے۔جوشم رون برگ کے انتقال پر وزیراعظم ناروے "ارنا سولبرگ" کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے عظیم ہیروز میں سے ایک ہیں، اور شاید رون برگ آخری جنگجو تھے جو گزر گئے۔
ہٹلر کی نازی فوج کے جوہری منصوبے کو ناکامی سے دوچار کرنے والا ناروے کا جنگجو ننانوے برس کی عمر میں انتقال کر گیا
Oct 23, 2018 | 01:16