عمران خان کی لاہور آمد، رہائشگاہ کے باہر شہریوں کا احتجاج

Sep 23, 2018 | 15:02

وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد پر شہریوں نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر بلڈر مافیا کے خلافاحتجاج کیا، اس دوران پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مظاہرین کا پولیس سے تصادم بھی ہوا۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہور پہنچے تو احتجاج کی وجہ سے انہیں رہائش گاہ کی عقبی دروازہ سے زمان پارک داخل ہونا پڑا، وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے قریب شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، مظاہرین ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے نام سے فراڈ کرنے والے ڈاکٹر امجد کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے عمران خان کی رہائش گاہ کے دروازہ پر پہنچنے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں زبردستی روکا جس سے مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جس کے بعد مظاہرین نے کنال روڑ پر ٹریفک بلاک کر کے احتجاج کیا ، احتجاجکے باعث  ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مظاہرین  نے کہا  کہ ڈاکٹر امجد لاکھوں روپے لینے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دے رہا اور نہ ہی رقم واپس کر رہا ہے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل رہی۔  انتظامی افسر اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہو تے رہے ۔

مزیدخبریں