امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان سے پہلا رابطہ ہی متنازعہ بنا دیا

Aug 24, 2018 | 14:03

 پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان مسترد کردیا۔ وزیر اعظم پاکستان اور امریکی وزیر خارجہ کے ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا ذکر تھا۔ پاکستان نے امریکی اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشتگردوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ پوری گفتگو میں کہیں بھی پاکستان کے اندر سرگرم مبینہ دہشت گردوں کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہوا، پاکستان نے امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ناصرف مسترد کیا ہے بلکہ امریکہ سے اعلامیہ میں تصحیح کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آئندہ دورہ پاکستان کے تناظر میں امریکی انتظامیہ نے پہلے ہی پاکستان کو دباو میں لانے کی کوشیشوں کا آغاز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر سفارتی سطح پر دونوں ممالک کےدرمیان رابطے تیز کر دئیے گئے۔

مزیدخبریں