اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکس کا اطلاق عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی 15کمپنیاں ہیں، ہر کمپنی کی الگ الگ بریفنگ لوں گا، اکثر کمپنیوں کو ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلایا گیا ہے، ایک سی ای اوکے پاس ایک سے زیادہ کمپنیوں کااضافی چارج ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی کمپنیوں کے نقصانات کوکم کریں گے، اپنے لیڈر عمران خان کی تقلید کروں گا، اپنی گاڑی ہی استعمال کروں گا، تمام اداروں اور کمپنیوں سےاضافی گاڑیاں واپس لیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھاکہ ڈیزل غریب آدمی استعمال کرتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکس کا اطلاق عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔