راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر بدھ کے روز راولپنڈی شہر کے تین تھانوں میں حاضری لگوانے پہنچ گئے ان کے خلاف 2018 ء کے الیکشن میں گرفتار ی کے موقع پر تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان اور تھانہ نیو ٹائون میں ریلی نکالنے کے الگ الگ مقدمات درج تھے ملک شکیل اعوان،چوہدری سرفراز افضل ،یاسر بٹ، مقبول احمد خان، مرزا منصور بیگ، تنویر اختر شیخ سمیت کارکنان ان کے ہمراہ تھے کیپٹن صفدر نے پولیس سے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ میں آپ کے کیس کا اشتہاری ہوں برائے مہربانی میری حاضری لگا دیں.
آپ کے کیس کا اشتہاری ہوں برائے مہربانی میری حاضری لگا دیں: کیپٹن (ر) صفدر
Feb 24, 2022 | 00:18