ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، وزیر خزانہ

Feb 24, 2022 | 14:47

Faiqa Arshad

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے حوالے سے منعقد کی گئی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی۔ پاکستان کی معیشت کوریا اور تھائی لینڈ سے بھی بڑی تھی اور چوتھی بڑی معیشت ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ہماری منصوبہ بندی مضبوط تھی۔ انہوں نے کہا کہ 73-1972 میں نیشنلائزیشن اور پھر افغان جنگ نے معیشت کو نقصان پہنچایا اور پھر اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے معیشت پر توجہ نہیں دی۔ جس کے بعد ہمارا نام 20 بڑھی معیشتوں میں بھی نہ آ سکا۔

مزیدخبریں