عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اب ڈرون سے بھی لیس ہوگئی۔

Jan 24, 2017 | 11:28

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اب ڈرون سے بھی لیس ہو گئی ،، عراق میں موجود داعش کے دہشتگردوں نے اس کی ویڈیو ریلیز کر دی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موصل میں اس ڈرون کو اڑایا گیا، جو بارود سے لیس تھا، جبکہ اسی ویڈیو میں ایک اور گاڑی دکھائی گئی جسے خودکش حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر یہ ڈرون امریکی ساختہ لگتا ہے، امریکا دو ہزار سات سے ایم کیو نائن ریپر ڈرون استعمال کرتا آ رہا ہے، جس کی فوٹیج اب داعش نے جاری کی ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر کمانڈ کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ ہر روز موصل کے قریب ایک ڈرون کی نقل و حرکت رکارڈ کر رہے ہیں

مزیدخبریں