ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رائے کے ساتھ الزامات سے متعلق شواہد اور مواد دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کی ریکارڈنگ اور متن بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان شواہد اور مواد کا جائزہ لے کر مناسب کارروائی کریں گے۔ دوسری طرف پاکستان بار کونسل بھی میدان میں آگئی ہے اور الزامات کی تحقیقات کیلئے فل کورٹ کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے، وائس چیئرمین بار کونسل کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ الزامات دبانے سے مسائل میں اضافہ اور اداروں کی ساکھ متاثر ہوگی، جسٹس شوکت عزیز کو الزامات ثابت کرنے کا موقع دیا جائے، الزامات ثابت ہوں تو مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رائے طلب کرلی
Jul 24, 2018 | 01:32