لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا پینسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Nov 24, 2017 | 08:54

لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پھولوں اور خوشبوں کی شاعرہ پروین شاکر چوبیس نومبر انیس سو باون کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے۔ جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے۔ پروین شاکر نے ادبی دنیا میں اپنے اشعار اورغزلوں سے چاہنے والوں کے دلوں میں بہت کم وقت میں بہت خاص مقام پیدا کیا۔ محبت، درد، تنہائی اور فراق سے لبریز شاعری کے مجموعے چمن اردو کو ہمیشہ مہکاتے رہیں گےپروین شاکر کے مجموعہ کلام خوشبو نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی اور انکار شائع ہوئے۔ دلوں پر راج کرنے والی شاعرہ چھبیس دسمبر انیس سو چورانوے میں اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر داغ مفارقت دے گئیں،

مزیدخبریں