مریم مختار کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے

Nov 24, 2017 | 08:57

یہ ذکر ہے قوم کی ایک ایسی بیٹی کا جس کے مقدر میں شہادت کا عظیم رتبہ لکھ دیا گیا تھا،،، اٹھارہ مئی انیس سو بانوے کو شہر قائد میں جنم لینے والی اس بہادر پائلٹ کا نام اس کی والد کرنل مختیار احمد نے مریم مختار رکھا، مریم نے ابتدائی تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی اور پھر وطن سے محبت کے جذبے نے انہیں پاک فضائیہ جوائن کرنے پر مجبور کردیا مریم مختار کو آسمان کی وسعتوں میں پرواز کرنے کا خیال اتنا دل آوایز لگا کہ اس نے چھ مئی دو ہزار گیارہ کو پاک فضائیہ کے ایک سو بتیس ویں جے ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی،ستمبر دوہزار چودہ مریم کی زندگی کا ناقابل فراموش دن تھا، جب وطن عزیز پر مر مٹنے کے جذبے سے سرشار مریم پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے پریڈ اسکوائر میں کھڑی تھیں،مریم مختار ایک ہمدرد، محنتی اور پر خلوص انسان تھیں، 24 نومبر 2015ء کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹرکے ساتھ معمول کی مشق پر روانہ ہوئیں۔ ضلع گجرات کی فضاؤں میں پرواز کے دوان اچانک طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، حادثے میں دونوں شہید ہوگئے، مریم کو پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔۔ ان کی زندگی پر ایک ٹیلی فلم ،، ایک تھی مریم،، بھی بنائی گئی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی ،شہید مریم کو بعداز مرگ تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ پاکستانی قوم پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون مریم مختار کو سلام پیش کرتی ہے

مزیدخبریں