حمزہ شہباز گولڈ کپ سے نوجوانوں کو اچھی کرکٹ کا موقع ملے گا

Apr 25, 2017 | 10:41

Hafiz Muhammad Imran

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کپ کے انعقاد سے لاہور کے کرکٹرز کو ٹف کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ہم نے ریجن کے بہترین 90 کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔ لاہور کے تین گراونڈز میں اس ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ ہم سپانسرز کی مدد سے کروا رہے ہیں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور گراونڈز فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیطرف سے سکول کلب کرکٹ پر توجہ دینا احسن اقدام ہے۔ نچلی سطح کی کرکٹ کو مضبوط کیا جائے تو اسکے اثرات قومی ٹیم تک آئیں گے۔ انڈر تھرٹین ٹورنامنٹ بھی نوعمر کرکٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا اچھا پلیٹ فارم ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھیل کی سرگرمیاں بڑھانا ضروری ہے۔ کلب چیمپئن شپ کے ذریعے سکروٹنی کا عمل بھی غیر متنازعہ انداز میں کیا جا سکتا ہے۔ ریجنل کوچز کو پورا سال اپنے ریجن کیساتھ منسلک رہنا چاہیے صرف ٹورنامنٹ کے قریب ٹریننگ کیمپ میں آنا اور بعد میں دیگر کاموں میں مصروف رہنے سے ریجن انتظامیہ کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں کوچز کی دیگر مصروفیات کے باعث ڈیویلپمنٹ کے کئی پروگرامز نہیں ہو پاتے۔

مزیدخبریں