میرے بیٹے نے قومی دولت نہیں لوٹی:والدہ نوازشریف

Aug 25, 2018 | 12:07

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے قومی دولت نہیں لوٹی ٗجب وہ 1990ء میں وزیراعظم بنے تھے تو ان کا کھانا بھی گھر سے جاتا تھا۔ایک غیرملکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے بیگم شمیم اختر نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ لوگ میرے بیٹے کے پیچھے کیوں پڑے ہیں ٗاس نے نہ کرپشن کی، نہ قومی خزانے کو لوٹا ٗاس کے خلاف جتنے بھی الزامات ہیں سب جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے والد میاں شریف کبھی بھی اجازت نہیں دیتے تھے کہ کھانے پینے پر قومی خزانے سے ایک پائی بھی خرچ کی جائے۔نوازشریف جب جب بھی ااقتدار میں آئے ٗ ماہانہ خرچہ انہیں گھر سے ملتا تھا۔کلثوم نواز اورنوازشریف کے تعلقات کے حوالے بیگم شمیم اختر نے کہا کہ دونوں کے درمیاں تعلقات مثالی رہے ہیں۔کلثوم نواز بہت تابعدار ہیں اور نوازشریف بھی بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں۔

مزیدخبریں