آصفہ اور بختاور بھٹو نےعرفان اللہ مروت کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

Feb 25, 2017 | 21:37

مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے عرفان اللہ مروت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تو ان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں، سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور اور آصفہ بھٹو نے عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت پرناراضگی کا اظہار کر دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائیگا نہ ہی ایسے افراد کو پیپلز پارٹی کے قریب آنا چاہیے، پیپلز پارٹی کی قیادت ایک خاتون نے سنبھالی تھی، بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں ہی سڑنا چاہیے، دوسری جانب آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ عرفان اللہ مروت کے اقدامات گھناؤنے، غیر قانونی اور قابل مذمت ہیں، انہیں پیپلزپارٹی میں نہیں ہونا چاہیے،دونوں نےردعمل عرفان اللہ مروت کا نام مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کیس میں آنے پر دیا

مزیدخبریں