عمران خان  لیڈر شپ کی وجہ سے نہیں بلکہ  190 ملین پونڈ،  توشہ خان کیس ،09 مئی اور القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے جیل میں ہے۔مسلم لیگ ن سعودیہ

Jul 25, 2025 | 16:28

مدینہ منورہ !! ( نمایندہ نوائے وقت) بیرسٹر گوھر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ اتنے بڑے عمران خان اور اسکی اہلیہ کو جیل میں نہیں  رکھا جا سکتا  ھے. پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب  سعودی عرب  کہ مرکزی جنرل سیکریڑی  وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن  ملک منظور حسین۔ اعوان ، جنرل سیکریڑی مسلم لیگ ن جدہ ریجن ، جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ ،صدر مسلم لیگ ن  مکہ مکرمہ  سردار محمد صدیق ۔  صدر مسلم لیگ ن  تبوک محمد سفیر  چوھان  اور سرپرست اعلی  رانا محمد اشرف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان  لیڈر شپ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی وزارت اعظمی کے دوران  190 ملین پونڈ،  توشہ خان کیس ،09 مئی ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت اور القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے جیل میں ہے۔ سائفر کو بھی بطور نفرت  فوج کیخلاف  اور فوج میں جنرل فیض حمید کے ساتھ ملکر فوج کیخلاف بغاوت اور عوام کو  فوج کہ خلاف بہکانے   اور نفرت کے علاوہ  فوجی املاک کا جلانا نزرآ تش کے ساتھ شہدا کی یادگاروں کو بیک وقت منظم  طریقے سے ملک بھر حملہ آور ھونا شامل ھے۔ یہ اتنے گھناونے جرم ھیں اور  اور ناقابل معافی جرم ہیں  ہماری حکومت سے التجا ھے 09 مئی کے مرکزی ملزمان کے زیر التوا مقدمات کا فیصلہ سنایا جائے۔

مزیدخبریں