مسلم لیگ ن سعودی عرب کی تقریب میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا

Jul 25, 2025 | 22:35

مدینہ منورہ اا نمایندہ نوائے وقت مسلم لیگ نون سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کے لیے انتہائی محنت کے ساتھ پالیسیاں اور کام ترتیب دے رہی ہیں اور اپنے والد صدر پاکستان مسلم لیگ نواز میاں نواز شریف کی قیادت اور گائیڈ لائن کی روشنی میں پنجاب کو ترقی خوشحالی امن و امان اور کام کے حوالے سے دوسرے صوبوں سے کارکردگی میں نمایاں کر رہی ہیں جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے سرپرست اعلی رانامحمداشرف سابقا يوتھ كےصدرحفيظ الله جلال سابق جنرل سيكٹری یوتھ رانا جاويداسلم كي رياض آمدپرکنارہ ھو ٹل کےمالک رانامحمداسلم اورطارق محمود باجوه نےشانداردعوت کابندوست کیا جس میں انجنيرتوصيف خان انجنير سونيه خان ودیگر دوستوں نےشرکت کی رانا محمد اشرف نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڙیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزيراعلئ مريم نواز اپنے دورہ اقتدار میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر رہے ہیں اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہے 

مزیدخبریں