یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے اسی لیے ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت نہیں دی جارہی. صدراردگان

Jun 25, 2016 | 11:55

انقرہ(صباح نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے اسی لیے ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت نہیں دی جارہی ۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلام کے حوالے سے خوف اور نسل پرست رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ یورپ میں اسلام کے حوالے سے خوف پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسی وجہ نہ ہوتی تو ہمیں یورپ کا حصہ قرار دینے میںاتنی تاخیر نہ کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بحران اور برطانیہ کے علیحدگی کے فیصلہ نے یورپ کے رویہ پر کافی سوالات اٹھا دیئے ہیں اگر یورپی یونین نے ان سوالات پر غور نہ کیا تو بہت جلد اور ممالک بھی یونین سے الگ ہو جائیںگے۔

مزیدخبریں