پی ٹی آئی نے سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92میں ظفر قریشی کو امیدوار نامزد کیا تھا مگر اب قاسم سیالوی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کروائے تھے، پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی صاحبزادہ قاسم سیالوی کے نام ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ، اس سے قبل بھی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی فیصل آباد سے سابق خاتون رکن اسمبلی نازیہ راحیل کو بھی بن مانگے ٹکٹ جاری کردیا تھا، صاحبزادہ قاسم سیالوی پیر آف سیال شریف کے صاحبزادے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی جھنگ سے امیدوارغلام بی بی بھروانہ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے ۔
آئندہ عام انتخابات، پی ٹی آئی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار .
Jun 25, 2018 | 01:00