اسلام آباد: تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد مرکزی قیادت نے حلقہ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن کو جاری کیا گیا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا۔تحریک انصاف کے کارکنان گزشتہ کئی روز سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج تھے جن کا مطالبہ تھا کہ سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے۔شدید احتجاج اور مخالفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے جاری کردہ ٹکٹ سکندر بوسن سے واپس لے لیا۔تحریک انصاف مذکورہ حلقے پر ٹکٹ دینے کا فیصلے بعد میں کرے گی۔یاد رہے کہ سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا۔
کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا
Jun 25, 2018 | 10:32