خطے ميں مون سون بارشوں کا 150 سالہ ريکارڈ ٹوٹ گیا, آبادياں، کھيت، سڑکيں اور شاہراہيں تباہی سے دوچار

Jun 25, 2022 | 01:51

چين ، بھارت اور بنگلہ ديش ميں طوفانی بارشوں اور سيلابی صورت حال نے کروڑوں لوگوں کو بحران سے دوچار کر ديا ہے۔چين کے جنوبی اور وسطی صوبے بارش سے شدید متاثر ہیں، صوبہ ہنان ميں دور دور تک بستياں سيلاب ميں ڈوبی ہيں جبکہ امدادی کام جاری ہيں۔

مختلف علاقوں میں لاکھوں لوگ در بہ در ہيں جبکہ ريسکيو ٹيميں متاثرين کو محفوظ علاقوں ميں منتقل کررہی ہيں۔بھارت کی رياست آسام ميں سيلاب سے ہلاکتيں سو سے زائد ہوچکيں۔ سيکڑوں ديہات زيرآب آچکے ہيں۔ بتيس اضلاع کے 50 لاکھ باشندے مشکل ميں ہيں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پينے کے پانی کی بہت کمی ہے۔بنگلہ ديش ميں مزيد درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہيں۔ آبادياں، کھيت، سڑکيں اور شاہراہيں تباہی سے دوچار ہيں۔

سلہٹ شديد ترين انسانی بحران کی زد ميں ہے جہاں ڈيڑھ سو سال بعد ريکارڈ توڑسيلاب آئے ہيں۔ ماہرین کے مطابق خطے ميں مون سون کی بارشوں نے ڈيڑھ سو سالہ ريکارڈ توڑ ديا ہے۔

مزیدخبریں