غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ گن سیفٹی بل کی حمایت میں 65 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے ۔ ری پبلکن کے 15 ارکان نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔نیشنل گن کنٹرول بل منظوری کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کے پاس جائے گا ۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن بل پر دستخط کریں گے ، بل کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز گن سیفٹی قانون کو مسترد کیا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا، امریکی عدالت کے مطابق اسلحہ ساتھ لے جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمی کے فیصلے کو عقل اور آئین دونوں سے متصادم قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سے امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ 15 مئی کو امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفلیو میں 18 برس کے ایک شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کر کے کم سے کم 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
امریکی سینیٹ نے پہلی بار گن سیفٹی بل منظور کرلیا
Jun 25, 2022 | 02:31