واشنگٹن میں دو امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات رواں برس مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ونسینٹ سٹوئرٹ اور ڈینیئل آر کوٹز کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ، توپ خانے اور مارٹر گولوں کا استعمال جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کو غیرارادی طور پر جنگ کی آگ میں دھکیل سکتا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کر دے۔ بھارت کوئی ایسا متبادل ڈھونڈ رہا ہے جس کے ذریعے وہ سرحدپار مبینہ دہشت گردی کو پاکستان کے سر تھوپ سکے۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جنگ کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔ ایل او سی پر کشیدہ صورتحال کسی بھی وقت براہ راست جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا,,,,,
May 25, 2017 | 22:44